بھارت: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے روزاضافہ ہوا
نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ذرائع ابلاغ نے آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ نئی دہلی میں جمعہ کو پٹرول 35 پیسے فی لٹر بڑھ کر 105.14روپے فی لٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لٹر ہو گیا ۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.09 روپے اور ڈیزل 101.78 روپے فی لٹر ،ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 113.73 اور ڈیزل 103.03 ،رانچی میں پٹرول 99.60 اور ڈیزل 99.07 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ہے ۔بھارت کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لٹر سے تجاوز کرچکی ہے ۔