ویکسی نیشن مکمل کرانیوالے غیرملکی 8نومبر سے امریکا جاسکیں گے

ویکسی نیشن مکمل کرانیوالے غیرملکی  8نومبر سے امریکا جاسکیں گے

امریکا نے 8 نومبر سے ویکسی نیشن مکمل کرانے والے تمام غیر ملکی افراد کے لیے سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایسے غیر ملکی مسافروں کو اب امریکا آنے کی اجازت ہوگی جن کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہوگی ،اس سلسلے کا آغاز 8 نومبر سے یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں