عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا، تین سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا
تیل کی عالمی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کیساتھ گزشتہ تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ریاض (رائٹرز، دنیا مانیٹرنگ) نیوز ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث طلب میں اضافہ ہے ، تاہم ایک بڑی وجہ گیس اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاور جنریٹروں کی پٹرول اور ڈیزل پر منتقلی ہے ۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق توانائی کے بحران کی وجہ تیل کی طلب میں 5 لاکھ بیرل روزانہ کا اضافہ متوقع ہے ، اگر تیل برآمد کرنیوالے ممالک سپلائی میں اضافہ نہیں کرتے تو رواں سال کے آخر تک تیل کی سپلائی کا خسارہ 7 لاکھ بیرل تک پہنچ سکتا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق جمعہ کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 70 سینٹ کے اضافے سے 84.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت 80 سینٹ کے اضافے سے 82.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔