مسجدالحرام اور مسجد نبوی ؐ کونمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا اعلان
سعودی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ کونمازیوں کیلئے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا
مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ان دونوں بڑی مساجد میں صرف کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے نمازی ہی آسکیں گے ،اس سے قبل کورونا پابندیوں کے تحت نمازیوں کی تعداد کو محدود کیاگیاتھا جسے اب ختم کردیاگیا۔دوسری جانب اتوار سے سعودی عرب میں کووڈ 19 کی پابندیوں کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔ ان میں سے ویکسین کی دو خوراک مکمل کرنے والے افراد سے ماسک کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے ۔