دنیابھر میں کورونا سے ہلاکتیں49لاکھ سے تجاوز کرگئیں

دنیابھر میں کورونا سے ہلاکتیں49لاکھ سے تجاوز کرگئیں

برطانیہ میں ہزاروں افراد کو کوروناٹیسٹ کے غلط نتائج دینے والی لیبارٹری بند

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں،دنیا بھر میں وبا سے مرنیوالوں کی تعداد49لاکھ سے بڑھ گئی ۔ادھر برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ کے ہزاروں غلط نتائج دینے والی لیبارٹری کو بند کردیا گیا۔ شہر وولورہیمپٹن میں لیب کی غلطی سے تقریباً 43 ہزار افراد کو ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے غلط نتائج 8 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری کیے گئے ۔برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے ان افراد کو دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں