حرم شریف ،مسجدنبویؐ میں پابندیوں کے بغیر نماز کی ادائیگی شروع

حرم شریف ،مسجدنبویؐ میں پابندیوں کے بغیر نماز کی ادائیگی شروع

دونوں بڑی مساجد کے فرش پر لگائی گئی سماجی فاصلے کی علامتیں ختم کردی گئیں ، خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائی گئی رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیاگیا:حکام

مدینہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں تقریباً ڈیڑھ برس بعد سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم کردی گئیں،ان پابندیوں کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر نمازوں کی ادائیگی شروع کردی گئی،حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے مساجد کے فرش پر لگائی گئی علامتیں ہٹا دیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وبا سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جا رہا ہے ۔طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے سماجی فاصلے کا اصول ختم کر دیا گیا ہے تاہم ماسک کی پابندی برقرار ہے ۔ انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے بیریئرز بھی ہٹادیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں