اقوام متحدہ کے سربراہ کا کوروناوائرس سے انقلابی، جامع اور پائیدار بحالی پر زور
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کے روز غربت کے خاتمے اور سب کے لئے انصاف، وقار اور مواقع پر مبنی دنیا بنانے کے لئے کورونا وائرس سے انقلابی، جامع اور پائیدار بحالی پر زور دیا ہے
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کے روز غربت کے خاتمے اور سب کے لئے انصاف، وقار اور مواقع پر مبنی دنیا بنانے کے لئے کورونا وائرس سے انقلابی، جامع اور پائیدار بحالی پر زور دیا ہے ۔17 اکتوبر کو منائے جانے والے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ غربت ہمارے دور کا اخلاقی جرم ہے ۔2 دہائیوں میں پہلی بار انتہائی غربت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ، انہوں نے کہا کہ دنیا کو عالمی بحالی کے لئے سہ رخی نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔