جانسن کی سرزنش نہیں کی

جانسن کی سرزنش نہیں کی

برطانوی وزیر گرانٹ شیپس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ الزبیتھ نے ایک روز قبل ماحولیات کو بہتر بنانے میں بے عملی پر وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی حکومت کی سرزنش نہیں کی تھی

لندن (دنیا ڈیسک) برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ملکہ نے جانسن حکومت پر خفگی کا اظہار کیا تھا۔ گرانٹ شیپس نے کہا کہ ملکہ نے جو کچھ کہا ا س کی رپورٹ کو کھلے ذہن کے ساتھ پڑھا جائے تو یہ بات واضح ہو جائے گی کہ انہوں نے ایک عمومی بات کہی تھی۔ ملکہ نے کہا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ آئندہ ماہ گلاسکو میں ہونے والی ماحو لیاتی کانفرنس میں کون کون شریک ہو گا۔ واضح رہے کہ ملکہ الزبیتھ نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ لوگ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی ٹھوس عملی اقدام نہیں کرتے ، بس زبانی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں