چین میں بچوں کی بد اعمالیوں کو والدین بھگتیں گے

چین میں بچوں کی بد اعمالیوں  کو والدین بھگتیں گے

چینی پارلیمنٹ نے انتہائی بداخلاقی کا مظاہرہ یا جرائم میں ملوث بچوں کے والدین کے خلاف کارروائی کیلئے قانون سازی پر غور شروع کر دیا

بیجنگ (رائٹرز) قانون برائے فروغ فیملی ایجوکیشن کے مسودہ کے مطابق پراسیکیوٹرز بچوں میں انتہائی منفی یا مجرمانہ رویئے کی نشاندہی ہونے پر ان کے سرپرستوں کی سرزنش کے علاوہ انہیں فیملی گائیڈنس پروگراموں میں شرکت کا حکم دیں گے ۔چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان کمیشن برائے امور قانون سازی نے کہا کہ نوعمر بچوں کے منفی رویئے کی کئی وجوہات ہیں، ان میں ایک بڑی وجہ فیملی ایجوکیشن کی کمی یا اس کا نامناسب ہونا ہے ۔ قانون برائے فروغ فیملی ایجوکیشن کا مسودہ جس کا نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رواں ہفتے کے سیشن میں جائزہ لیا جائیگا میں والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے آرام، کھیل اور ورزش کیلئے وقت نکالیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں