ملکہ برطانیہ کابزرگوں کو دیا جانے والا ایوارڈ لینے سے انکار
برطانوی ملکہ الزبتھ نے بزرگوں کو دیا جانیوالا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔برطانوی میگزین نے ملکہ کو سالانہ ایوارڈ دینے کی اجازت مانگی تھی
لندن (اے ایف پی) جس پرانہوں نے شائستگی سے یہ کہہ کر منع کردیا کہ وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ دریں اثنا ملکہ نے طبی بنیادوں پر شمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا۔ بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق 95 سالہ ملکہ کو ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ،بیان کے مطابق ملکہ نے بے دلی سے آرام کا مشورہ قبول کیا ہے ۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ملکہ کے فیصلے کا کورونا پابندیوں سے کوئی تعلق نہیں۔