ماسکو :بھارتی وفد کی طالبان نائب وزیراعظم سے ملاقات ، امداد کی پیشکش

ماسکو :بھارتی وفد کی طالبان نائب  وزیراعظم سے ملاقات ، امداد کی پیشکش

افغانستان پر ماسکو کانفرنس میں شریک بھارتی وفدکی طالبان کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات ہوئی جس میں انسانی بنیادوں پر امداد کی پیشکش کی گی

ماسکو (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش بھارتی وفد کے سربراہ جے پی سنگھ نے ایک بند کمرہ ملاقات میں کی، بعدازاں طالبان کے سینئر رہنماؤں کیساتھ ملاقات میں دوبارہ سے یہ پیشکش کی گئی۔ ترجمان طالبان ذبیج اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ بھارت انسانی بنیادوں پر افغانستان کو امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ، طالبان کے وفد نے ماسکو کانفرنس کے دوران بھارتی نمائندہ جے پی سنگھ سے سائیڈ لائن ملاقات کی، اس موقع پر فریقین نے ایک دوسرے کے خدشات کا جائزہ لینے کی ضرورت اور سفارتی و معاشی روابط بہتر بنانے پر غور کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں