افغان فوج کا سابق سربراہ امریکی فٹ پاتھ پر بے یار و مددگار

افغان فوج کا سابق سربراہ امریکی  فٹ پاتھ پر بے یار و مددگار

گزشتہ دو دنوں کے دوران سابق افغان آرمی چیف جنرل ہبت اللہ علی زئی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں امریکا میں ایک فٹ پاتھ پربے بسی کی مجسم تصویر بنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورجینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اعلیٰ فوجی کمانڈر کی تصویر نے افغانوں کو بڑے پیمانے پر مشتعل کیا ہے ۔ جنرل علی زئی کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے سے ایک ہفتہ پیشتر ہی افغان فوج کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا تھا۔ مگر جب خطرہ ان کے دروازے پر دستک دینے لگا تو وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں