اسرائیل نے نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا توکھربوں ڈالر اپنی تعمیر نو پر خرچ کرنا پڑیں گے ، ایران

اسرائیل نے نیوکلیئر تنصیبات پر  حملہ کیا توکھربوں ڈالر اپنی تعمیر نو  پر خرچ کرنا پڑیں گے ، ایران

ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا تو اس پر ایرانی ردعمل کے نتیجے میں اسرائیل کو کھربوں ڈالر اپنی تعمیر نو پر خرچ کرنا پڑیں گے

تہران (دنیا مانیٹرنگ) اپنے ٹویٹ میں سیکرٹری نیشنل سکیورٹی کونسل علی شمخانی نے اسرائیل کی جانب سے ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کی تیاری کیلئے 1.5 ارب ڈالر مختص کرنے کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حملے کیلئے 1.5 ارب ڈالر مختص کرنے کے بجائے کھربوں ڈالر اپنے ملک کی تعمیر کیلئے مختص کرے جوکہ اسے ایران کے حیران کن ردعمل کیوجہ سے ملکی تعمیر نو پر خرچ کرنا پڑ سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں