جاپانی شہزادی نے شاہی حیثیت ترک کر کے پسند کی شادی کر لی

جاپانی شہزادی نے شاہی حیثیت  ترک کر کے پسند کی شادی کر لی

جاپانی شہزادی نے شاہی حیثیت ترک کر کے پسند کی شادی کر لی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)شہزادی ماکو آٹھ سالہ تعلق کے بعد یونیورسٹی دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ماکو ولی عہد شہزادہ فومی ہیٹو کی سب سے بڑی بیٹی اور حکمران شہنشاہ ناروہیٹو کی بھانجی ہیں۔شاہی حیثیت ترک کرنے پر جہاں لوگ ان کے فیصلے کوسراہ رہے ہیں وہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے ۔ جاپان کے جانشینی کے سخت قوانین میں خواتین کو شاہی خاندان سے باہر محبت اور شادی کی اجازت نہیں اور اگر وہ عام شہری سے شادی کرتی ہیں تو انہیں اپنا شاہی منصب اور عہدہ ترک کرنا پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں