مارشل آرٹس چیمپئن بن گئے

مارشل آرٹس چیمپئن بن گئے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مارشل آرٹس چیمپئن بن گئے ،جنوبی کورین اکیڈمی نے سابق صدر کو تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ اور سرٹیفکیٹ سے نواز دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر کو بلیک بیلٹ ان کی رہائش گاہ پر مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر نے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تائیکوانڈو اپنے دفاع کے لیے ایک شاندار مارشل آرٹ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں مستقبل میں وائٹ ہاؤس واپس آیا تو امریکی کانگریس میں تائیکوانڈو سوٹ پہنوں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں