جرمنی،مخلوط حکومت کیلئے معاہدہ طے ،اولاف شولز نئے چانسلر ہونگے
جرمنی میں مخلوط حکومت کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں میں معاہدہ طے پاگیا
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)مخلوط حکومت کیلئے یہ معاہدہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین طے ہوا ہے ، نئی حکومت کرسمس کی چھٹیوں سے پہلے قائم ہو جائے گی۔نئے وفاقی چانسلر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اولاف شولز ہوں گے ۔