یورپی یونین: 5سے 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

یورپی یونین: 5سے 11 سال کے  بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

دنیا میں کورونا وائرس ایک بارپھر تیز ی سے پھیلنے لگا،دنیابھر میں وبا سے متاثرین کی تعداد26کروڑ جبکہ اموات52لاکھ تک پہنچ گئیں

لندن(دنیا مانیٹرنگ)یورپ کے بیشتر ممالک فرانس،جرمنی اور برطانیہ میں وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،جرمنی میں وبا سے ہلاکتیں 1لاکھ سے بڑھ گئیں،ادھرجنوبی افریقہ میں کورونا کی ایک نئی قسم کا انکشاف ہواہے ،وائرالوجسٹ ٹولیو دی اولیویرا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ بدقسمتی سے ہم نے مریضوں میں ایک نئے ویریئنٹ کی تشخیص کی ہے جو جنوبی افریقہ میں تشویش کا باعث ہے ،اس ویریئنٹ نے کئی بار اپنی شکل یا ساخت کو بدلا ہے ۔اس کی تشخیص بوٹسوانا اور ہانک کانگ میں بھی ایسے افراد میں ہوئی جنہوں نے جنوبی افریقہ سے سفر کیا۔دوسری جانب یورپی یونین کی میڈیسن ایجنسی نے 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر بائیون ٹیک کی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔یورپی میڈیسن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد کیا ہے کہ 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں اس ویکسین کے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں، خاص طور پر ان حالات میں جو شدید کووڈ 19 کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں