مصر، دہشت گردی میں ملوث 22 جنگجوؤں کو سزائے موت
مصر کی عدالت نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 22 جنگجوؤں کو سزائے موت سنا دی
قاہرہ (اے ایف پی) مصری وزارت داخلہ کے مطابق تمام جنگجو جن میں ایک سابق پولیس افسر بھی شامل ہے ، دہشت گردی کی 54 کارروائیوں میں ملوث تھے ، انہوں نے ایک کارروائی میں سینئر پولیس افسر کو ہلاک کیا اور سابق وزیر داخلہ محمد ابراہیما کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔