عدالتی امور میں سیاسی مداخلت پرلبنان میں 3جج احتجاجاًمستعفی
لبنان کے جج عدالتی امور میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کرتے ہوئے مستعفی ہو گئے
بیروت (اے ایف پی)عدالتی ذرائع کے مطابق تینوں مستعفی جج خواتین ہیں، انہوں نے عدالتی کام میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کرتے ہوئے استعفے دئیے ، جس کی وجہ سے عدالتی فیصلے متاثر ہو رہے تھے ۔ لبنان کے چیف جسٹس نے ابھی تک استعفے منظور نہیں کئے ۔