میانمار،فوجی بغاوت کے مخالف21 کارکنوں کو سزائے موت،29کو عمرقید
میانمار کی ملٹری کورٹ نے فوجی بغاوت کے مخالف 21 کارکنوں کو سزائے موت جبکہ 29 کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں
ینگون (دنیا مانیٹرنگ) مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سزائے موت پانے والوں پر فوجی حکومت کے مقرر کردہ 2 ایڈمنسٹریٹروں ، فوج کے ایک مخبر ، ایک وارڈ ایڈمنسٹریٹر اور اس کے ڈرائیورکو قتل کرنے کے علاوہ بغاوت ، جھوٹی خبریں پھیلانے ، ہتھیار رکھنے سمیت مختلف الزامات تھے ، انہیں جولائی اور اگست کے دوران قتل کیا گیا۔ عمر قید کی سزا پانے والوں پر مظاہرین اور نیشنل یونٹی گورنمنٹ کو عطیات دینے کے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔