کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کا شکار

کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کا شکار

زیادہ غربت نوناوت کے علاقے میں ہے جہاں شرح 34.4فیصد ہوگئی ، حکومت بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے ،کمپین کی رپورٹ

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد یا 17.7 فیصد بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔کمپین 2000 کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق یہ ان بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو کھانے کی کمی کے نقصانات اور اثرات سے دوچار ہیں، ان کے پاس مناسب قسم کے کپڑے بھی موجود نہیں ہیں ۔رپورٹ میں 2019 سے دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کو کام میں لاتے ہوئے آمدنی، صحت اور سماجی عدم مساوات اور بچوں اور خاندانی غربت کی گہری ہوتی ہوئی سطح کے اجاڑ منظر کی تصویر کشی کی گئی ہے ۔ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ کینیڈا میں بچوں کی غربت کی سب سے زیادہ شرح نوناوت کے علاقے میں ہے جو 34.4 فیصد ہے ، مانیٹوبا صوبہ میں 28.4 فیصد کی یہ شرح کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں کینیڈا کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے مزید جرأت مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں