بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کی اجازت مانگ لی

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کی اجازت مانگ لی

مقبوضہ کشمیر سے اڑنے والی پروازوں کیلئے بھارت نے اجازت طلب کی

اسلام آباد /نئی دہلی (خبرایجنسیاں)بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کیلئے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔بھارتی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ درخواست بھی دی ہے ، پاکستانی حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ، قومی سلامتی امور کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات قانون تمام پہلوئوں پر اپنی رپورٹ ارسال کرے گی ،جبکہ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزارت خارجہ کو ارسال کرے گی، جس کی روشنی میں بھارت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں