بھارت:پہلی مرتبہ خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ

بھارت:پہلی مرتبہ خواتین  کی تعداد مردوں سے زیادہ

بھارت میں پہلی مرتبہ مجموعی آبادی میں خواتین کا تناسب مردوں سے بڑھ گیا

نئی دہلی (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت صحت کے حالیہ نیشنل فیملی اینڈ ہیلتھ سروے کی جاری رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک ہزار مردوں کے مقابلے خواتین کی تعداد 1020 ریکارڈ کی گئی ، 1876 کی پہلی مردم شماری کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی آبادی میں خواتین کا تناسب زیادہ دیکھنے میں آیا ہے ۔بھارتی وزارت صحت میں ایڈیشنل سیکرٹری وکاس شیل نے کہا بہتر صنفی تناسب ایک انتہائی اہم کامیابی ہے ۔ حقیقی تصویر مردم شماری کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ماہرین کا کہنا ہے بھارت کی آبادی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں