واہگہ سے امداد افغانستان پہنچانے کیلئے معاملات طے کر رہے :بھارت
بھارت نے کہا ہے کہ واہگہ کے راستے 50ہزار ٹن گندم اور ادویات افغانستان پہنچانے کیلئے پاکستان کیساتھ معاملات طے کئے جا رہے ہیں
نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں) ہندوستان ٹائمز کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ انسانی بنیادوں پر پاکستان کے راستے افغانستان امداد پہنچانے کی تجویز اکتوبر کے پہلے ہفتے دی گئی، پاکستان نے 24 نومبر کو اس سلسلے میں جواب دیا جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، امید ہے کہ اسلام آباد انسانی بنیادوں پر امداد کی کوئی شرائط نہیں رکھے گا۔