برطانیہ نے حماس کے سیاسی ونگ کو بھی دہشت گرد قرار دیدیا

برطانیہ نے حماس کے سیاسی ونگ  کو بھی دہشت گرد قرار دیدیا

برطانیہ نے غزہ کی حکمران حماس کے سیاسی ونگ کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

لندن (اے ایف پی)وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد حماس کو مکمل طور پر ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے خبردار کیا کہ حماس کے ارکان اور حامیوں کو سخت قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ قبل ازیں برطانیہ نے 2001 میں حماس کے عسکری ونگ القاسم بریگیڈز کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی لگائی تھی، جسے اب سیاسی ونگ تک توسیع دے دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں