نائیجیریا :مسلح گروہ کے گاؤں پر حملے میں 10 افراد ہلاک

 نائیجیریا :مسلح گروہ کے گاؤں  پر حملے میں 10 افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست پلیٹئو کے ایک گاؤں پر مسلح گروہ کے حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے

ابوجا (اے ایف پی) پولیس ترجمان کے مطابق مسلح گروہ نے حملے کے دوران 30 مکانات نذر آتش کر دیئے ، حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، متاثرہ گاؤں کی اکثریتی آبادی مسیحی ہے ۔ مسیحی کمیونٹی کے ترجمان نے الزام لگایا کہ حملے میں فولانی چرواہے ملوث ہیں۔ تاہم فولانی چرواہوں کی تنظیم نے الزام کو مسترد کر دیا۔ نائیجریا

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں