بنگلہ دیش ، بیگم خالدہ ضیا کی بگڑتی صحت پر حکومت کو تشویش

بنگلہ دیش ، بیگم خالدہ ضیا کی  بگڑتی صحت پر حکومت کو تشویش

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیا کی بگڑتی صحت حکومت کیلئے تشویش کا باعث بن گئی

ڈھاکہ(دنیا مانیٹرنگ) مقامی میڈیا کے مطابق بیگم خالدہ ضیا کی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم شدید بیمار ہیں، ان کے بارے میں کسی بھی وقت بری خبر آ سکتی ہے ۔ ادھر حکومت نے بیگم خالدہ ضیا کے بارے میں ناگہانی اطلاع کے پیش نظر ملک بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا ۔ ڈھاکہ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سوشل میڈیا پر بیگم خالدہ ضیا کی صحت سے متعلق کوئی افواہیں نہ پھیلائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں