سیف الاسلام قذافی کی نااہلی،ججوں کا اپیل کی سماعت سے انکار
لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے صاحب زادے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ عدالتی حکام نے 24 دسمبر کو صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار مجھے نااہل قرار دینے کے خلاف اپیل کی سماعت سے انکار کردیا ہے
طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک) سیف الاسلام کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ صدارتی انتخابات کے قانون کی دفعہ 10 پر مبنی تھا لیکن یہ خود قانونی خلاف ورزی ہے اور اس کا اطلاق ان کے مؤکل پر نہیں ہوتا کیونکہ سیف قذافی کے مجرمانہ ریکارڈ کے ثبوت کے طور پر ان کا کوئی بھی جرم پیش کیا گیا ہے اور نہ کسی عدالت نے انھیں کسی جرم میں قصور وارقرار دے کر کوئی فیصلہ جاری کیا تھا۔