اماراتی صدرکا قومی دن پر 870 قیدیوں کی رہائی کاحکم

اماراتی صدرکا قومی دن پر  870 قیدیوں کی رہائی کاحکم

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کے قرضے اور جرمانے بھی ادا کئے جائیں گے ۔ قیدیوں کی رہائی کا حکم 50 ویں قومی دن سے قبل جاری کیا گیا ہے ، جن قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے ان کی شناخت یا جرائم کی تفصیلات کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں