امریکا:43سال بعد رہا ہونیوالے بے گناہ شخص کیلئے 9 لاکھ ڈالر جمع

امریکا:43سال بعد رہا ہونیوالے  بے گناہ شخص کیلئے 9 لاکھ ڈالر جمع

امریکی جیل میں 43 سال سے قید بے گناہ شخص کو رہاکردیاگیا

میسوری(این این آئی) عوام نے ہمدردی کے طور پر اس کے نام سے ایک مہم چلائی جس میں اب تک نو لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے ۔کیون سٹرک لینڈ کی عمر اس وقت 62 برس ہے اور اسے میسوری کے شہر کیمرون میں واقع ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔ 1979 میں اس پر تین افراد کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کی پاداش میں 50 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دودن قبل امریکی جج نے اس پر لگے تمام الزامات رد کرکے اسے باعزت بری کردیا اور کہا کہ میسوری کی تاریخ میں غلطی سے قید کا یہ سب سے طویل ترین دورانیہ ہے ۔ اس کے بعد ایک تنظیم نے انٹرنیٹ چندے کی ویب سائٹ ‘گوفنڈمی‘ اس کے لیے عطیات کی درخواست کی ،چندہ دینے والوں نے کیون سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور بہتر زندگی کے لیے نیک خواہشات کی دعا کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں