بھارت :غربت سے تنگ ایک خاندان کے پانچ افراد نے زہر پی لیا،2ہلاک

بھارت :غربت سے تنگ ایک خاندان  کے پانچ افراد نے زہر پی لیا،2ہلاک

بھارت میں غربت سے تنگ اور قرض کے بوجھ تلے دبے خاندان نے موت کو گلے لگا لیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے زہر پی لیا، ان میں دو افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ 3 افراد زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست بھوپال میں پیش آیا، خودکشی کرنے والے خاندان کا سربراہ ایک موٹر مکینک ہے ، خودکشی سے قبل تمام لوگوں نے ایک ویڈیو بنائی جبکہ دیوار اور پیپر پر ایک نوٹ بھی لکھا۔تمام افراد نے کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر ناصرف خود پیا بلکہ اپنے پالتو کتے کو بھی پلایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں