دوبارہ سویڈن کی وزیراعظم منتخب

دوبارہ سویڈن کی وزیراعظم منتخب

سویڈن کی پارلیمنٹ نے خاتون سوشل ڈیموکریٹ میگڈالینا اینڈرسون کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کر لیا

سٹاک ہوم (رائٹرز)میگڈالینا اینڈرسون کو پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے بھی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کیا ، ایک اتحادی جماعت کی حمایت واپس لینے پر وہ مستعفی ہو گئی تھیں۔نیوز ایجنسی کے مطابق سویڈن کی 349 رکنی پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس کی صرف 100 نشستیں ہیں، میگڈا کو حکومت برقرار رکھنے کیلئے اتحادیوں کی حمایت پر انحصار کرنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں