بنگلہ دیش،شہریوں نے خواجہ سرا کو میئر منتخب کرلیا
بنگلہ دیش کے قصبے ترلوچن پور میں حکمران عوامی لیگ کے امیدوار کو شکست ، شہریوں نے ایک خواجہ سرا کو بھاری اکثریت سے میئر منتخب کر لیا
ڈھاکہ (اے ایف پی)مقامی میڈیا کے مطابق 45 سالہ خواجہ سرا نذرالاسلام ریتو نے آزاد حیثیت سے میئر کے انتخاب میں حصہ لیا۔ مقامی ایڈمنسٹریٹر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ نذرالاسلام ریتو نے 9557 ووٹ حاصل کئے ، یہ تعداد اس کے حریف امیدوار کے ووٹوں سے دوگنا سے زائد ہے ، دیگر شہروں اور قصبوں کی نسبت ترلوچن پور میں ووٹنگ انتہائی پرامن ماحول میں ہوئی۔ نومنتخب میئر نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں کو خواجہ سرا کمیونٹی کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے ۔