شدید سردی سے قبل افغان عوام تک امداد پہنچانا ہوگی، یونیسف

شدید سردی سے قبل افغان عوام  تک امداد پہنچانا ہوگی، یونیسف

افغانستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کی رابطہ کاری کی سربراہ سمانتھا مورٹ نے کہا کہ یونیسف سمیت دیگر امدادی اداروں کو شدید سردی سے قبل افغان عوام تک امداد پہنچانا ہوگی

کابل (اے پی پی)جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی نصف آبادی کو فوری امداد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیسف چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے اور پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں امداد پہنچا رہا ہے لیکن روز بروز سردی بڑھ رہی ہے ، پہاڑوں پر برف باری ہو گئی ہے ، دیہی علاقوں تک پہنچانا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور اب ان علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے اور اس سلسلے میں یونیسف سمیت دیگر امدادی اداروں کو افغانستان میں بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔مورٹ نے بتایا کہ غربت کی سطح حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے ، افغان گھرانے مایوس کن فیصلے کرنے پر مجبور ہیں، والدین بچوں کو سکول سے نکال کر ان سے کام کروانے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں