سعودی عرب نے افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلا لیا

سعودی عرب نے افغانستان پر  او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلا لیا

سعودی عرب نے اسلامی سربراہ کانفرنس ( او آئی سی ) کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے افغانستان کی انسانی صورتحال پر بحث کے لیے 17 دسمبر 2021 کو پاکستان میں خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے اجلاس کی درخواست کی تھی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے او آئی سی کے رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں اور افغانستان کی مدد میں دلچسپی رکھنے والے ممالک سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں موثر انداز میں شرکت کریں۔ سعودیہ نے امید ظاہر کی کہ اجلاس افغانستان کے امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرنے ،افغانستان کی خودمختاری ،اتحاد و سالمیت کی اہمیت کو منوانے ، اس کے اندرونی امورمیں بیرونی مداخلت سے نمٹنے ، ہر طرح کی دہشتگردی سے جنگ کرنے اور افغانستان کے علاقوں کو دہشتگرد تنظیموں کی پناہ گاہ یا سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کرنے کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔بیان میں کہا گیا کہ موسم سرما کی آمد پر افغان عوام خطرناک انسانی بحران سے دوچار ہو رہے ہیں۔ لاکھوں افغا نوں کو جن میں بوڑھے ، خواتین اور بچے شامل ہیں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، دوا اور رہائش کے سلسلے میں مدد کی فوری اور اشد ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں