مقبوضہ کشمیر:مزید47سرکاری ملازمین برطرف کرنیکی تیاریاں

مقبوضہ کشمیر:مزید47سرکاری ملازمین برطرف کرنیکی تیاریاں

28ملازمین کی فہرست تیار،19کو غیر فعال کی فہرست میں ڈال دیا گیا ، نئے فوجی کیمپوں کیلئے جگہ مختص،تاجروں پر حملے میں ملوث 3انتہا پسند گرفتار

سرینگر (اے پی پی،خبرایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے جھوٹے الزامات کے تحت مزید47 کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 28ملازمین کی فہرست تیار کر لی گئی جبکہ 19دیگر ملازمین کو غیر فعال ملازمین کی کیٹیگری میں رکھ کر انہیں کسی بھی وقت ملازمتوں سے برطرف کیاجاسکتا ہے ۔ ادھر قابض فوج نے اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے آٹھ علاقوں میں 65.5 ایکڑ زمین پربھارتی پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے نئے کیمپ بنانے کی منظوری دیدی ۔دوسری جانب بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں کشمیری شال فروشوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے والے تین انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں