بابری مسجد کی شہادت کے روز عیدگاہ میں مورتی رکھنے کی مہم

بابری مسجد کی شہادت کے روز عیدگاہ میں مورتی رکھنے کی مہم

انتہاپسندہندوؤں کامتھراکی شاہی عیدگاہ میں 6دسمبرکو مورتی رکھنے کااعلان ، علاقے میں دفعہ144نافذ،متعددانتہاپسندگرفتار،تاریخی عیدگاہ کی سکیورٹی سخت

متھرا(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بابری مسجد کی شہادت کے روز تاریخی شاہی عیدگاہ میں مورتی رکھنے کی مہم جاری ہے ،انتہاپسندہندوؤں نے ضلع متھراکی شاہی عیدگاہ میں 6دسمبرکو مورتی رکھنے کااعلان کررکھاہے جبکہ علاقے میں دفعہ144نافذ کرتے ہوئے متعدد نتہاپسند رہنماؤں کوگرفتار کرلیاگیا۔ تاریخی عیدگاہ کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔حکام کے مطابق سب سے پہلے ‘‘اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا’’نامی تنظیم نے عیدگاہ کے اندر بھگوان کرشن کا مجسمہ رکھنے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ اس کے بعد اتوار کے روز ایک اور ہندو تنظیم‘‘ نارینی سینا ’’نے عیدگاہ کو وہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مارچ کا اعلان کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں