بھارتی آئل کمپنی کی شادیوں پر پٹرول ڈیزل تحفے میں دینے کی پیشکش

بھارتی آئل کمپنی کی شادیوں پر پٹرول  ڈیزل تحفے میں دینے کی پیشکش

بھارت کی سرکاری آئل کمپنی نے صارفین کو شادی پر تحفے میں اپنے پیاروں کو پٹرول و ڈیزل دینے کی پیشکش کر دی۔ انڈین آئل نے کہا کہ اپنے پیاروں کی نئی زندگی کا آغاز خاص بنائیں، شادی کی خوشی منانے کیلئے گفٹ دیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈین آئل کا ای واؤچر آج ہی خریدیں اور پیاروں پر محبت نچھاور کریں۔ ادھر انڈین آئل کی یہ پیش کش سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آئی ۔اجے نامی صارف نے پیش کش پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ‘‘فیول جہیز کے طور پر ؟ ہم کس دور میں زندہ ہیں’’۔ الیاس نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈین آئل شرم کرے ، پہلے بھارتیوں کی جیبیں خالی کیں، اب یہ احمقانہ واؤچر تحفے ۔ ترجمان ترنمول کانگریس نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ مذاق نہیں، انڈین آئل درحقیقت ایسے اشتہارات بنا کر فیول واؤچر شادی پر تحفے دینے کا پیغام دے رہی ہے ۔ وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کی مارکیٹنگ کا بھی طریقہ نکال لیا ہے ۔ سومیاجیت نامی صارف نے لکھا کہ کس نے سوچا تھا کہ ایک دن آپ شادیوں پر پٹرول اور ڈیزل گفٹ کر رہے ہوں گے ۔ یاد رہے کہ انڈین آئل نے قبل ازیں دیوالی پر بھی ایسے ہی واؤچر متعارف کرائے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں