ویکسین زیادہ سرچ کیا جانیوالا لفظ

ویکسین زیادہ سرچ کیا جانیوالا لفظ

لفظ ویکسین کو 2021 کا ورڈ آف دی ایئر قرار دے دیا گیا

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ڈکشنری مریم ویبسٹر کے مطابق لفظ ویکسین 2021 میں ہر روز ہمارے ڈیٹا میں اوپر رہا اورمریم ویبسٹر ڈکشنری میں لفظ ویکسین کی تلاش 2020 کے مقابلے میں رواں برس 601 فیصد بڑھی ہے ، اسی طرح ویکسین رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا۔دیگر ڈکشنریز ایک کمیٹی کے ذریعے ورڈ آف دی ایئر منتخب کرتی ہیں جبکہ ویبسٹر کا انتخاب اس بات پر ہوتا ہے کہ کسی لفظ کو کتنا تلاش کیا گیا، یہ کمپنی 2008 سے ورڈ آف دی ایئر کا انتخاب کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں