سپین، عمارت میں آتشزدگی ،پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق

سپین، عمارت میں آتشزدگی ،پاکستانی  خاندان کے چار افراد جاں بحق

وسطی بارسلونا میں تارکین کے زیر استعمال بینک کی خالی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے

بارسلونا (اے ایف پی)فائر فائٹرز کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں 2 بچے شامل تھے جن کی عمریں ایک سے تین سال کے درمیان تھیں۔مقامی اخبار کے مطابق ہلاک خاندان کا سربراہ پاکستانی جبکہ اس کی بیوی کا تعلق رومانیہ سے تھا، اموات دم گھٹنے سے ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں