بھارت :مشتعل ہجوم کی چرچ میں توڑ پھوڑ ، عمارت کو نقصان ، ایک زخمی

بھارت :مشتعل ہجوم کی چرچ میں توڑ  پھوڑ ، عمارت کو نقصان ، ایک زخمی

بھارت میں مشتعل ہجوم نے چرچ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں نہ صرف چرچ کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق مٹیالہ روڈ پر حال ہی میں قائم کیے گئے چرچ پر مشتعل افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہاں پہلی بار دعائیہ تقریب ہورہی تھی ۔مشتعل ہجوم اور چرچ میں عبادت کیلئے آنے والوں کے درمیان تکرار، لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی جس میں چرچ کو نقصان پہنچا ۔عبادت کیلئے آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ عارضی عبادت گاہ ہے جبکہ مشتعل ہجوم نے کہا کہ چرچ کو بعد میں مستقل طور پر تعمیر کردیا جائے گا۔ جس کے بعد یہ مسئلہ پولیس تک جاپہنچا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں