چین نے بیجنگ 2022کے تمام ایونٹس میں نمایاں جگہ بنالی
چین نے ہا لینڈ کے ڈوردریش میں منعقدہ آئی ایس یو ورلڈکپ شارٹ ٹریک سپیڈ سکیٹنگ سیریز کے 22-2021 سیزن کے بعد بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے شارٹ ٹریک سپیڈ سکیٹنگ میں جگہ بنالی ہے
دی ہیگ (شِنہوا)سیزن کا چوتھا اور آخری ورلڈکپ ایونٹ اتوار کو اختتام پذیر ہوا جس میں چین نے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔چار ورلڈکپ ریسز کے نتائج کی بنیاد پر ممالک بیجنگ سر ما ئی اولمپکس کے ہرایونٹ کیلئے تین سکیٹرز اور ہر ریلے کے لئے ایک ٹیم بھیج سکتے ہیں ۔