طالبان اور داعش میں جھڑپیں، 2 خودکش خواتین سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان فورسز اور دہشت گرد تنظیم داعش کے درمیان جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
ننگرہار(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ننگرہار میں طالبان فورسزاور داعش کے مابین جھڑپوں کے دوران مرنے والوں میں 2 خودکش خواتین بمبار بھی شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑایا، آپریشن کے دوران داعش کے اہم کمانڈر عطا الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔