سعودی عرب کے 3ارب ڈالر 4فیصد شرح سود پر پاکستانی زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنیں گے :ترجمان خزانہ

سعودی عرب کے 3ارب ڈالر 4فیصد  شرح سود پر پاکستانی زرمبادلہ ذخائر  کا حصہ بنیں گے :ترجمان خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سپورٹ پیکیج کے تحت سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد ایک سال کیلئے چار فیصد شرح سود پر پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں شامل ہو جائیگا

اسلام آباد (رائٹرز)سعودی عرب کے سپورٹ پیکیج میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قرض پر تیل کی سہولت بھی شامل ہے ، جس پر گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ریاض کے دوران اتفاق کیا گیا۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سعودی ڈیپازٹ رواں یا آئندہ ہفتے کے شروع میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حصہ بن جائیگی۔ یہ چار فیصد شرح سود کیساتھ ایک سال کا ڈیمانڈ ڈیپازٹ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں