بنگلہ دیش کو شکست ،چٹا گانگ ٹیسٹ پاکستان کے نام

بنگلہ دیش کو شکست ،چٹا گانگ ٹیسٹ پاکستان کے نام

پاکستان کوسیریز میں1-0کی برتری حاصل ، عابد علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے 202رنز کا ہدف عابد علی اور عبداللہ شفیق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عابد علی91، عبداللہ شفیق73رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔عابد علی کو میچ میں224رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ4دسمبر سے شروع ہو گا۔گزشتہ روز چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے بغیرکسی نقصان کے 109رنز سے کھیل کا آغاز کیا،عبداللہ شفیق 73رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔عابد علی 91رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تیج الاسلام کا شکار بنے ۔ اظہر علی 24اور بابر اعظم 13رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں