خراب معاشی صورتحال :ترک صدر نے وزیر خزانہ فارغ کر دیا
ترک صدر طیب اردوان نے خراب معاشی صورتحال پروزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو برطرف کردیا
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال اب تک ترک کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے 40 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ وزیر خزانہ کو تبدیل کیے جانے کا حکم بدھ کو رات گئے جاری کیا گیا ۔اردوان نے نائب وزیر خزانہ نیئر الدین نباتی کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا ہے ۔