افغانستان کوفی الوقت نمائندگی نہیں ملے گی:اقوام متحدہ

افغانستان کوفی الوقت نمائندگی نہیں ملے گی:اقوام متحدہ

میانمار اور افغانستان کی نمائندگی کا معاملہ موخر کردیاہے :سربراہ کمیٹی ، طالبان کو نمائندگی نہ دینے کا فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے :سہیل شاہین

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افغانستان اور میانمار کو فی الوقت نمائندگی نہیں ملے گی،جنرل اسمبلی کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس طالبان حکومت کے افغانستان پر قبضے اور میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ان دونوں ملکوں کی نمائندگی کے حوالے سے منعقد ہوا،اس نو رکنی کمیٹی کی صدر اور سویڈش مندوب اینا کارین این سٹروم نے اجلاس کے بعد بتایا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان اور میانمار کی نمائندگی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے جس کے بعد ان دونوں ملکوں کو نمائندگی کا حق فی الوقت نہیں ملے گا۔ادھرطالبان کے اقوام متحدہ کیلئے نامزد مندوب سہیل شاہین نے کہا ہے کہ یواین جنرل اسمبلی میں افغان نشست نئی حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ ناانصافی پرمبنی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائزحقوق چھین لیے ہیں،امید ہے اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی سے افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے گا اورعالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں