کرپشن کا الزام :مستعفی آسٹریا کے سابق چانسلر کا سیاست چھوڑنے کااعلان

کرپشن کا الزام :مستعفی آسٹریا کے سابق  چانسلر کا سیاست چھوڑنے کااعلان

کرپشن کے الزامات پر مستعفی آسٹریا کے سابق چانسلر سباستیان کرس نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

ویانا (اے پی)ویانا میں رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کوئی صوفی نہیں مگر جرائم پیشہ بھی نہیں ، بس ایک عام انسان ہیں جس میں کچھ خوبیاں مگر کچھ کمزوریاں بھی ہوتی ہے ، بطور سیاستدان انہوں نے آسٹریا کیلئے ہمیشہ بہترین کرنے کی کوشش کی، تاہم تسلیم کیا کہ دس سالہ سیاسی کیریئر کے دوران ان سے بعض غلطیاں بھی ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں