لیبیا،عدالت نے قذافی کے بیٹے کو صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لیبیا،عدالت نے قذافی کے بیٹے کو  صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لیبیا کی عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو صدارتی انتخابات میں شرکت کی اجازت دے دی

طرابلس (اے ایف پی)مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق سیف الاسلام قذافی نے صدارتی نامزدگی کے کاغذات مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سبھا شہر کی عدالت میں اپیل کی تھی۔ مبینہ جنگی جرائم کی وجہ سے عالمی عدالت کو مطلوب سیف الاسلام نے 14 نومبر کو صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرائے ، وہ 25ا میدواروں میں شامل تھے جن کے کاغذات الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں