نئی دہلی :فضائی آلودگی کے باعث ایک بار پھر سکول بند

نئی دہلی :فضائی آلودگی کے  باعث ایک بار پھر سکول بند

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث ایک بار پھر سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے

نئی دہلی (اے پی پی)سپریم کورٹ نے دارالحکومت میں بدترین فضائی آلودگی پر شدید برہمی اور اس پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس این وی رامانا نے کہا کہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی حکومت کی جانب سے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر بھی شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین اور چار سال کے بچے اس صورتحال میں سکول جارہے ہیں اور بڑے گھروں میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں۔ عدالت نے نئی دہلی کی حکومت سے سکولوں اور دفاتر سے متعلق پالیسی واضح کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری جانب عدالت کی برہمی پر نئی دہلی کے وزیر ماحولیات نے آج سے ایک بار پھر سکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں